کراچی میں جاپانی ثقافت کا رنگا رنگ میلہ 13 نومبر کو سجے گا

کراچی، 2 نومبر 2026: جاپانی قونصل خانہ کراچی، پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے اشتراک سے 13 نومبر کو بیچ لگژری ہوٹل کراچی میں جاپان فیسٹ 2026 کا انعقاد کرے گا۔

جاپان فیسٹ کراچی کے شہریوں کو جاپان کی روایات، ثقافتی ورثے اور جدید طرزِ زندگی سے روشناس کرانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔ تقریب کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا۔

فیسٹیول میں کاس پلے مقابلہ، جاپان کے روایتی رقص یوساکوئی اور بون اودوری سمیت جے پاپ موسیقی کی پرفارمنسز پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ شرکاء کے لیے تفریحی کھیلوں اور جاپانی ثقافت سے متعلق مختلف نمائشوں کے اسٹالز بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں اوریگامی (جاپانی کاغذی فن) اور اکیبانا (پھولوں کی روایتی آرائش) سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔

جاپانی قونصل خانہ اس فیسٹیول کے ذریعے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور سمجھ بوجھ کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

فیسٹیول میں شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ خواہشمند افراد درج ذیل لنک کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں:

Comments (0)
Add Comment