لیڈز ٹیسٹ: بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے 2 وکٹوں پر 23 رنز بنالئے، اذان اویس صفر، شان مسعود 5 رنز پر آؤٹ ہوئے، بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا ہے۔

ہیڈنگلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کپتان بابر اعظم انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں، ان کی جگہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی دو وکٹیں گرگئی، اذان اویس میچ کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ شان مسعود 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ اوورکاسٹ کنڈیشن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور پچ پر موجود کچھ نمی بھی ابتداء میں بولرز کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصے سے ریڈ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ یہاں آنے سے قبل ویسٹ انڈیز میں سیریز کھیلی، اس سے پہلے ایک ماہ ریڈ بال کیمپ میں کھلاڑیوں نے پریکٹس کی۔

ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون میں عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، شان مسعود، محمد رضوان، اور محمد عباس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اذان اویس، خرم شہزاد، محمد علی اور علی عثمان بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Comments (0)
Add Comment