گلگت کی اہم شاہراہوں کی بحالی اور کارپٹنگ کا کام جاری

گلگت، یکم اکتوبر: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم حمزہ کی ہدایت پر سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم منصوبے کے تحت سیوریج لائنوں کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

جی ڈی اے کے مطابق جماعت خانہ بازار روڈ سمیت شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر دوبارہ میٹلنگ اور کارپٹنگ کی جا رہی ہے تاکہ سڑکوں کو بہتر حالت میں بحال کیا جا سکے۔

ادارے کے مطابق شاہراہوں کی بروقت بحالی کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔

Comments (0)
Add Comment