پرائیویٹ حج کمپنیوں کے خلاف شکایات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر

اسلام آباد، یکم اکتوبر: وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج ادا کرنے والے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ حج کمپنیوں کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں 20 اکتوبر 2026 سے قبل وزارت سے رابطہ کریں۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق شکایت کے ساتھ متعلقہ ثبوت فراہم کرنا بھی ضروری ہوگا۔ شکایات بذریعہ ڈاک یا ای میل سیکشن افسر مانیٹرنگ کو بھجوائی جا سکتی ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ 20 اکتوبر 2026 کے بعد موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی کمپنی کے خلاف کوئی شکایت موصول نہ ہوئی تو 20 اکتوبر کے بعد ان کی کارکردگی کی ضمانت کی رقم واپس کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق 20 اکتوبر کے بعد حج منظم کمپنیوں سے متعلق معاملات کو حتمی طور پر نمٹا دیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment