صدر مملکت کا حالیہ نجی غیر ملکی دورہ ذاتی اخراجات پر تھا، ترجمان

اسلام آباد، 12 ستمبر: صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے میں صدر مملکت کے حالیہ بیرونِ ملک نجی دورے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے تناظر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ مکمل طور پر نجی تھا اور اس سے متعلق تمام اخراجات صدر مملکت نے ذاتی طور پر ادا کیے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ صدر مملکت نے دورے کے لیے طیارہ نجی طور پر چارٹر کیا تھا۔ طیارے سے متعلق تمام اخراجات، جن میں عملے، پارکنگ، قیام اور دیگر متعلقہ اخراجات شامل ہیں، صدر مملکت نے خود ادا کیے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ صدر مملکت کے حالیہ بیرونِ ملک نجی دورے پر سرکاری خزانے سے کوئی اخراجات نہیں کیے گئے۔

Comments (0)
Add Comment