اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے مرحوم چوہدری بشیر ورک کی سیاسی اور پارلیمانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں مخلص، باصلاحیت اور فعال پارلیمنٹیرین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری بشیر ورک کی پارلیمانی، سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے پارلیمان ایک فعال رکن سے محروم ہوگئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کی۔