ڈاکٹر عاطف اقبال کی پی ایچ ڈی مکمل ہونے پر کراچی میں تقریبِ پذیرائی

کراچی: ہائی کیو فارماسیوٹیکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عاطف اقبال کی یونیورسٹی آف نارتھمپٹن سے انڈسٹریل فارمیسی میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر کراچی میں تقریبِ پذیرائی منعقد کی گئی، جس میں ان کی علمی اور پیشہ ورانہ کامیابی کو سراہا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاطف اقبال نے کہا کہ پی ایچ ڈی کی ڈگری کا حصول ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل فارمیسی کے شعبے میں تحقیق، جدت اور جدید علوم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عاطف اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی علمی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کے لیے بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے اپنی تعلیمی کامیابی میں معاونت کرنے والے اساتذہ، اہلِ خانہ اور خیر خواہوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے شرکاء نے ڈاکٹر عاطف اقبال کی کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ تقریب کے منتظمین شیخ ثاقب اور شیخ شکیل احمد نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔

اس موقع پر وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان سومرو نے ڈاکٹر عاطف اقبال کو شیلڈ پیش کی۔ تقریب میں احمد چنائے، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اور محمد اقبال بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا جبکہ اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment