بیرسٹر علی ظفر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آئینی و قانونی امور پر مشاورت

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے منگل کے روز قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مختلف آئینی و قانونی امور پر اہم مشاورت کی گئی جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضیٰ اور محمد اسلم غوری بھی شریک تھے۔

Comments (0)
Add Comment