پشاور اسکول حادثہ: جاپانی سفیر کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی نے پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں بچوں اور ایک استاد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں جاپانی سفیر نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ان کی ہمدردیاں اس واقعے سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ ہیں۔

Comments (0)
Add Comment