پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق مکمل

راولپنڈی: پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشق حریماو مارخور چہارم نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی)، پبی میں مکمل ہوگئی۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مشقوں کا چوتھا مرحلہ تھا۔

دو ہفتے جاری رہنے والی اس مشق میں انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ، آپریشنل مشقوں اور طریقۂ کار کو مزید مؤثر بنانا اور بہترین عملی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے جنگی مہارتوں میں اضافہ کرنے پر توجہ دی گئی۔

مشق نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی توثیق کی۔

Comments (0)
Add Comment