یومِ آزادی پر شاندار کارکردگی، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کانسٹیبلری کے گھوڑا و بینڈ اسٹاف کے لیے ایک لاکھ روپے انعام

کوئٹہ، 19 اگست 2026ء: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد خان بگٹی نے یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے گھوڑا اور بینڈ اسٹاف کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا، جو اہلکاروں میں تقسیم کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے دیے گئے نقد انعامات ایڈیشنل آئی جی پولیس و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے جوانوں میں تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے چیف سیکیورٹی آفیسر ہارون خان نے بھی 14 اگست کی تقریبات میں اہلکاروں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور نقد انعام کا چیک ایڈیشنل آئی جی پولیس کے حوالے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نقد انعام اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ انعام ملنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حوصلہ افزائی سے ان کے جذبے اور حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے کہا کہ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور بہترین کارکردگی کا اعتراف جوانوں میں مزید جذبہ خدمت پیدا کرتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment