صدر مملکت کی بنگلہ دیش کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو بنگلہ دیش کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں بنگلہ دیش ترقی کا سفر جاری رکھے گا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافتی روابط پر مبنی ہیں۔

آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے اور عوامی روابط و تعاون کے فروغ کے لیے بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت نے بنگلہ دیش کے نومنتخب صدر کو باہمی طور پر موزوں وقت پر پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment