عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی مدت میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی گئی ہے اور اب کراچی سے عمرہ زائرین 10 اکتوبر تک بغیر ویکسی نیشن سفر کر سکیں گے۔
وفاقی ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری کے مطابق مدت میں توسیع عازمین عمرہ کو سہولیات فراہم کرنے اور ویکسی نیشن کے عمل میں آسانی کے لیے کی گئی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ ڈسپنسری میں نادرا کے پانچ سہولت مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ جیکب لائن ڈسپنسری میں آئندہ ہفتے ویکسی نیشن شروع کرنے کا بتایا گیا ہے۔