وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات، ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال

کراچی، 23 ستمبر: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یے نے سندھ کی ترقیاتی ترجیحات اور اہم منصوبوں پر تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں صوبے میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، ان کے لیے مالی معاونت اور تکنیکی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ اور اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر نے ترقیاتی ترجیحات پر پیش رفت اور عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے تعاون کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات میں سندھ حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان جاری تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور صوبے میں معاشی و سماجی ترقی سے متعلق منصوبوں پر مل کر کام جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment