ژیزانگ میں زلزلے سے جانی نقصان پر قائم مقام صدر کا اظہارِ افسوس، چین سے یکجہتی کا اعلان

اسلام آباد، 23 اکتوبر: قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے چین کے خودمختار علاقے ژیزانگ میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قائم مقام صدر نے چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں چین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

Comments (0)
Add Comment