وزیراعظم شہباز شریف کا چین میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت

اسلام آباد، 27 اگست: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے سرحدی علاقے میں شدید اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر چینی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس المناک سانحے میں جاں بحق اور لاپتا افراد کی اطلاعات پر حکومت اور عوامِ پاکستان کو گہرا دکھ پہنچا ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین میں تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور پاکستان ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتا افراد کی محفوظ واپسی کے لیے دعا کی۔

Comments (0)
Add Comment