قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر پر سیمینار، طلبہ کی ریلی

گلگت، 27 اکتوبر: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا، جس کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی کے اندر ریلی نکالی اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ حقِ خودارادیت کی حمایت کا عزم ظاہر کیا۔

سیمینار اور ریلی کا مقصد کشمیر کی موجودہ صورتحال، کشمیری عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ طلبہ نے اس موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment