ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان کا سب بلک ڈپو ڈاغونی گانچھے کا دورہ، گندم کی دستیابی اور ترسیل کا جائزہ

گانچھے: ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان سخاوت حسین نے ضلع گانچھے کے دورے کے دوران سب بلک ڈپو ڈاغونی کا تفصیلی معائنہ کیا اور گندم کے ذخیرے، ترسیل، تقسیم اور عوام کو مقررہ کوٹے کے مطابق فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انچارج سب بلک ڈپو نے ڈائریکٹر خوراک کو ڈپو میں موجود گندم کے ذخیرے، مختلف علاقوں کو فراہمی، ڈیلرز کو گندم کے اجراء، ریکارڈ کی صورتحال اور ترسیل و تقسیم کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

سخاوت حسین نے ڈپو کے ریکارڈ، گندم کے اسٹاک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سرکاری گندم کی بروقت اور شفاف فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی محکمہ خوراک کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دورے کے دوران علاقے کے عمائدین، سرکردگان اور عوامی نمائندگان نے بھی ڈائریکٹر خوراک سے ملاقات کی اور گندم کی فراہمی سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈائریکٹر خوراک نے مسائل اور تجاویز کو غور سے سنتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داری، شفافیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فرائض انجام دیں اور گندم کی ترسیل و تقسیم کے عمل کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں

Comments (0)
Add Comment