پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا۔

اجلاس سے قبل ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، جس میں ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے خطے میں مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

تینوں ممالک کے درمیان قائم مشترکہ دفاعی تعاون کے فورم کو علاقائی امن، استحکام اور باہمی سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment