گیس کمپنیوں میں مقامی افراد کو روزگار، ڈیرہ بگٹی اور سوئی کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان Read more
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے سبکدوش ہوکر پنجاب تبادلہ ہونے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر حمود الرحمٰن کی صوبے میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حمود الرحمٰن نے بلوچستان میں تعیناتی کے دوران مختلف تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں اور انتظامی امور میں مؤثر کردار ادا کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ افسران کی پیشہ ورانہ قابلیت، محنت اور ذمہ داری کا احساس انتظامی نظام کی بہتری اور عوامی خدمت کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حمود الرحمٰن کے لیے پنجاب میں نئی ذمہ داریوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ حمود الرحمٰن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں خدمات انجام دینا ان کے لیے ایک اہم اور یادگار پیشہ ورانہ تجربہ رہا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کی رہنمائی اور معاونت کو بھی سراہا۔ Web Desk Read more
وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین Read more
وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین Read more