پشین واریئرز نے چمن چیمپئنز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

کوئٹہ، 2 نومبر 2026: گرینڈ بلوچستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کوئٹہ کے 17ویں لیگ میچ میں پشین واریئرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چمن چیمپئنز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

یہ میچ 2 نومبر کو چاغی اسٹیڈیم، کوئٹہ کینٹ میں کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

آل بلوچستان سطح پر منعقد ہونے والی گرینڈ بلوچستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ، فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے تعاون سے جاری ہے، جس میں صوبے کے مختلف علاقوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

لیگ میچز کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تمام ٹیموں کی نظریں چیمپئن ٹرافی کے حصول پر مرکوز ہیں۔

Comments (0)
Add Comment