پسنی: کوسٹل ہائی وے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور فرار

پسنی، یکم اکتوبر: پسنی کے علاقے سواد کراس میں شہید عبدالوهاب کوسٹل ہائی وے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل کے باعث ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایک کمرے پر مشتمل پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آور چند لمحوں کے لیے پہنچے اور مبینہ طور پر مختصر ویڈیو بھی بنائی۔ حملہ آور تقریباً ایک منٹ تک موقع پر موجود رہے اور حملے کی کوشش کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ردعمل پر فوری طور پر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مختصر کارروائی کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حملہ آور اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

Comments (0)
Add Comment