بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کا نظام بہتر، ویکسین انتظامی اسکور 57 سے بڑھ کر 83 فیصد ہوگیا

کوئٹہ: بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات، ویکسین کے انتظام اور محفوظ درجہ حرارت پر ترسیل کے نظام میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق ویکسین انتظامی اسکور 2021 میں 57 فیصد سے بڑھ کر 2026 میں 83 فیصد ہوگیا ہے۔

اس طرح پانچ سال کے دوران اسکور میں 26 فیصدی پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق بلوچستان نے ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ویکسین انتظام اور محفوظ درجہ حرارت کے نظام میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی ہے۔

اس پیش رفت کے لیے ویکسین ذخیرہ کرنے کے آلات کی دیکھ بھال، درجہ حرارت کی نگرانی، ویکسین کے انتظام اور رسد کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق محفوظ درجہ حرارت کا مؤثر نظام بچوں کو معیاری ویکسین کی بروقت فراہمی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ حکومت بلوچستان نے صوبے کے دور دراز علاقوں سمیت تمام بچوں تک ویکسین کی محفوظ اور بروقت فراہمی مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment