گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں اعلیٰ حکام کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی ادارے متحرک

ڈی جی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ڈویلپمنٹ کے دورہ گڈانی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، اسپیشل برانچ اور ایف سی نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائر عطاء کی ہدایات پر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار اور پولیس جوان تعینات کیے گئے، جبکہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب، اسپیشل برانچ اور ایف سی 147 ونگ کے سیکیورٹی پلان کے تحت مختلف راستوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔
پروگرام کے مقام بی ڈی اے کمپلیکس میں واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے کڑی نگرانی کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا۔
ڈی آئی جی پولیس لسبیلہ ڈویژن عبدالقیوم پتافی، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ ذوالفقار بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی اور دیگر متعلقہ افسران و اسٹیک ہولڈرز نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائر عطاء نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر تمام متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کو شاباش دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اسی جذبے اور فرض شناسی سے انجام دیتے رہیں گے۔
مجموعی طور پر دورے کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

Comments (0)
Add Comment