کوئٹہ، 10 اکتوبر: چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2026 کا ٹائٹل افغان فٹبال کلب چمن نے اپنے نام کر لیا۔ کوئٹہ میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے ریکارڈ 82 ٹیموں نے حصہ لیا۔
صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبے کے عوام امن اور کھیلوں سے محبت کرتے ہیں۔
ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم کے لیے 30 لاکھ روپے، رنر اپ کے لیے 20 لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔