خیبر پختونخوا میں بدامنی بڑھتی رہی ، مگر سیاسی مارچ اور ایک شخص کی رہائی کی سیاست سرخیوں میں رہی، نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کانفاذ، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 12 سالہ حکمرانی پر سوال

خیبر پختونخوا میں بدامنی بڑھتی رہی ، مگر سیاسی مارچ اور ایک شخص کی رہائی کی سیاست سرخیوں میں رہی،

پولیس اہلکار، سکیورٹی فورسز کے جوان اور عام شہری اپنی جانیں قربان کرتے رہے، جبکہ سیاسی محاذ آرائی جاری رہی،

پاکستان میں 2025 کے دوران 3 ہزار 413 اموات اور 1 ہزار 66 حملے رپورٹ ہوئے،

یہ اعداد نہیں بلکہ انسانی جانوں اور اجڑے خاندانوں کی کہانی ہے،

وفاقی حکومت نے سکیورٹی کے معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے اور تعاون کی بارہا کوشش کی، لیکن ان کوششوں کو ناکام بنایا گیا،

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عوام کی سکیورٹی کے بجائے ٹک ٹاک پر رسائی بڑھانے اور سیاسی ڈرامے بازی میں زیادہ دلچسپی لیتے دکھائی دیتے رہے،

حکومت کی پہلی ذمہ داری اپنے لوگوں کی حفاظت ہے، سیاسی لڑائیوں کو عوام کی سکیورٹی نظرانداز کرنے کا جواز نہیں بنایا جاسکتا،

خیبر پختونخوا کے عوام امن، استحکام اور ذمہ دار قیادت کے مستحق ہیں،

انہیں سیاسی الزام تراشی اور سوشل میڈیا کے تماشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،

Comments (0)
Add Comment