عبدالمالک بلوچ اور سرفراز بگٹی کے درمیان صوبائی امور پر تبادلۂ خیال

کوئٹہ، 13 اکتوبر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نیشنل پارٹی کے رہنما مہراب بلوچ اور جلال بلوچ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بلوچستان کو درپیش مسائل، سیاسی رابطوں کے فروغ، عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment