سوراب میں ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کارروائی، متعدد دکانداروں پر جرمانے

ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر تحصیلدار محمود احمد کرد نے ویٹرنری افسر ڈاکٹر محمد ایوب زہری اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کے ہمراہ مختلف ڈیری فارمز، ہوٹلز اور دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران دودھ کے معیار، پانی کی مقدار اور ملاوٹ کی جانچ کی گئی، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب متعدد ڈیری فارمرز، ہوٹل مالکان اور دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہریوں کو ناقص یا ملاوٹی دودھ کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملاوٹ اور غیر معیاری دودھ کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Comments (0)
Add Comment