قلات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہر تاریک

قلات، 16 ستمبر 2026: قلات میں مسلسل اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کے باعث شہر تاریکی میں ڈوب گیا، جبکہ طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی معمول کی زندگی بری طرح متاثر کر دی ہے۔

بجلی کی عدم دستیابی کے باعث گھریلو صارفین، کاروباری مراکز، سرکاری و نجی اداروں، تعلیمی سرگرمیوں اور زندگی کے دیگر شعبوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خصوصاً رات کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں اندھیرا چھا جانے سے شہریوں میں تشویش اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قلات، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ حکام اور کیسکو کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے، بجلی کی فراہمی بحال کی جائے اور لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول عوام کے سامنے لایا جائے۔

Comments (0)
Add Comment