ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی زیرِ صدارت منعقد

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، یونیسف کوآرڈینیٹر، تمام متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل/فیمیل) اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم سے متعلق ریشنلائزیشن ڈیٹا، غیر حاضر ملازمین کے ریکارڈ اور نئے کنٹریکٹ ملازمین کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر RTMM کی جانب سے ضلع کے تمام اسکولوں میں حاضر اور غیر حاضر اساتذہ کا ڈیٹا پیش کیا گیا، جبکہ غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی سے متعلق تفصیلات بھی اجلاس میں پیش کی گئیں۔یونیسف کے نمائندے کی جانب سے کوئٹہ کے 6 اسکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ مختلف اسکولوں میں فراہم کی جانے والی تربیت اور اسکول ٹریننگ پروگرامز کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے، ریکارڈ کی درستگی، غیر حاضر ملازمین سے متعلق امور اور اسکولوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی نظام کی بہتری، اساتذہ کی حاضری اور سرکاری امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مؤثر نگرانی کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment