قلات میں لائبہ ستار کے حوالے سے کیس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، وزیر داخلہ بلوچستان

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

خواتین کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

قلات میں لائبہ ستار کے حوالے سے کیس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

لائبہ ستار کیس کے حوالے سے مقدمہ درج ہوگیا، اہل خانہ کی نشاندہی پر 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا،

اہل خانہ کی جانب سے عدالت میں راضی نامے کے بعد 2 گرفتار افراد بری ہوئے،

مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

روایات کو پامال اور غیرت پر حملہ کرنے والے درندے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،

اسماء جتک ہو یا کوئی اور، سب ہماری بیٹیاں اور بہنیں ہیں، حکومت ظالم کے خلاف مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے،

اسماء جتک کے ساتھ ہونے والے ظلم کو ہم بھی محسوس کر رہے ہیں،

اسماء جتک کیس میں نامزد ملزمان کے پیچھے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں،

اسماء جتک کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ: جو شخص کوئی درندگی یا جرم کرتا ہے تو گھر میں نہیں بیٹھتا، چھپنے کے لیے جگہ ضرور تلاش کرتا ہے،

اسماء جتک اور لائبہ ستار کیس میں ملزمان جتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں، جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،

بلوچستان کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ گھناؤنے جرم میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،

Comments (0)
Add Comment