مستحق خاندانوں تک بی آئی ایس پی امداد شفاف انداز میں پہنچانے کی ہدایت

بارکھان/رکھنی، 17 اگست: کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمن قمبرانی سے زونل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نارتھ زون ڈاکٹر اکبر خان ناصر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظفر حیات نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں، مستحق خاندانوں کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت، عوامی مسائل اور پروگرام پر مؤثر عملدرآمد سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کمشنر مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا کہ مستحق افراد تک حکومتی امدادی پروگراموں کے ثمرات شفاف اور مؤثر انداز میں پہنچانا ضروری ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالے اور مستحقین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات میں علاقے میں بی آئی ایس پی کی کارکردگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر غور آئے

Comments (0)
Add Comment