لسبیلہ میں تعلیمی مسائل، اسکول حاضری اور سہولیات کا جائزہ

اوتھل، 17 ستمبر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں تعلیم سے متعلق مسائل، تعلیمی اہداف، اساتذہ و عملے کی حاضری اور تعلیمی معیار میں بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کنراج کشش چوہدری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل حاجی نوید ہاشمی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل شمیم عزیز، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر کامران یونس، محکمہ تعلیم کے افسران اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، اسکولوں میں حاضری کی شرح، پولیو مہم میں تعاون، نجی اسکولوں کی نگرانی و ضابطہ کاری اور محکمہ تعلیم کی اراضی سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر کلسٹر بجٹ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ تعلیم کے شعبے میں مؤثر بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کو یقینی بنایا جائے۔

Comments (0)
Add Comment