چمن میں ضلعی تعلیمی صورتحال کا جائزہ، اسکولوں میں جاری کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

چمن، 17 ستمبر 2026ء: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی مجموعی تعلیمی صورتحال، اسکولوں میں جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں، بنیادی سہولیات اور درس و تدریس کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران نے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ و طالبات کی حاضری، اساتذہ کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم اور تعلیمی اداروں میں سازگار ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں میں جاری کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں، درس و تدریس کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے اور طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع چمن میں تعلیم کے فروغ، اسکولوں کی بہتری اور طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment