کوئٹہ, جعفرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب دو مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عبداللہ ولد غلام سرور اور لیاقت ولد بالچ قوم رند ساکنان گوٹھ شاہک خان رند ہیں۔ دونوں ملزمان ڈکیتی کے مقدمے میں کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مقدمے اور دیگر متعلقہ امور پر مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ مفرور اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔