حب پولیس کا عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے روزانہ عوامی سماعت کا اعلان

حب: ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن نے شہریوں کی شکایات اور پولیس سے متعلق مسائل کے فوری ازالے کے لیے روزانہ عوامی سماعت کا انتظام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ضلعی پولیس کے مطابق تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تحریری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ روزانہ دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے متعلقہ دفاتر میں موجود رہیں اور شہریوں کی شکایات براہِ راست سن کر ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ کسی بھی نوعیت کی شکایت، مسئلے یا پولیس سے متعلق تحفظات کی صورت میں مقررہ اوقات کے دوران متعلقہ ایس ڈی پی او یا تھانے کے ایس ایچ او سے براہِ راست ملاقات کرکے اپنی شکایت پیش کی جا سکتی ہے۔
ایس ایس پی حب نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، عوام سے مؤثر رابطہ اور انہیں انصاف کی فراہمی ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment