لسبیلہ: ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کے لیے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری

اوتھل، 22 اگست 2026: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی زیر صدارت ضلعی انٹیلی جنس و رابطہ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اوتھل میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ اور سیکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ماہ ربیع الاول کے دوران منعقد ہونے والی محافل اور جلوسوں کی سیکیورٹی، جلوسوں کے راستوں اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فول پروف سیکیورٹی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے کہا کہ ربیع الاول کے تمام جلوسوں اور محافل کے لیے جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطہ کاری مضبوط بنانے اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Comments (0)
Add Comment