گوادر میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ، عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کی ہدایت

گوادر، 22 ستمبر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی، انتظامی امور اور عوامی ریلیف سے متعلق اقدامات کا جامع جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام سب ڈویژنز میں صحت، تعلیم، نرخوں پر عملدرآمد، تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں جاری اقدامات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ تمام افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والی پیش رفت سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے بنیادی سہولیات کی فراہمی، سرکاری اداروں کی نگرانی، مقررہ نرخنامے پر عملدرآمد اور تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو متعلقہ اشاریوں پر مؤثر عملدرآمد، فیلڈ مانیٹرنگ اور شفاف رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام سب ڈویژنز کی کارکردگی پر مبنی جائزہ رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کا بھی کہا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، شفاف انتظامی نظام اور عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ترجیحات ہیں۔

Comments (0)
Add Comment