حب میں غیر قانونی دو کرش پلانٹس سیل، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ

حب، 22 اکتوبر: اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وندر عارب وقار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز حب اور ایس ایچ او وندر کے ہمراہ کنراج روڈ پر واقع کرش پلانٹس کا دورہ کیا اور قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے دو کرش پلانٹس سیل کر دیے۔

اسسٹنٹ کمشنر وندر نے واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ علاقے میں غیر قانونی کرش پلانٹس کی نشاندہی اور نگرانی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے تاکہ قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Comments (0)
Add Comment