چمن میں انسداد پولیو مہم: رہ جانے والے بچوں تک رسائی پر زور

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کو قطرے پلانے کی پیش رفت، رہ جانے والے بچوں تک رسائی، فیلڈ میں درپیش مشکلات اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہے اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے دور دراز علاقوں میں ٹیموں کی مؤثر موجودگی، فیلڈ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Comments (0)
Add Comment