مستحق شہری کو موٹر سائیکل کی فراہمی، صوبائی حکومت کا فلاحی اقدام

کوئٹہ، 25 ستمبر 2026ء: صوبائی وزیر صنعت و تجارت بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی کی خصوصی کاوشوں اور تعاون سے محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے رحمت اللہ گشکوری کے لیے منظور کی گئی موٹر سائیکل آج باقاعدہ طور پر ان کے حوالے کر دی گئی۔

اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت سردار کوہیار خان ڈومکی کی جانب سے رحمت اللہ گشکوری کو موٹر سائیکل حوالے کی۔ اس موقع پر مستحق فرد کو سہولت فراہم کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر سماجی بہبود امجد لاشاری، میر حفیظ گشکوری اور اسٹاف آفیسر محمد حنیف چھٹہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کہا گیا کہ حکومت بلوچستان معاشرے کے مستحق اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ محکمہ سماجی بہبود کے ذریعے ضرورت مند افراد کو ممکنہ معاونت کی فراہمی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

رحمت اللہ گشکوری کو موٹر سائیکل کی فراہمی سے ان کی روزمرہ نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی اور ضروری امور کی انجام دہی میں سہولت میسر آئے گی۔ اس اقدام کو صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق افراد کی معاونت اور فلاحی اقدامات کے عزم کا عملی اظہار قرار دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment