پسنی کے سرکاری بوائز ہائی اسکول مستانی ریک بازار کا تعلیمی جائزہ

پسنی، 29 اگست: صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت ضلع گوادر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار، بنیادی سہولیات اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر الٰہی بخش کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مستانی ریک بازار، پسنی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈی ای او نے تدریسی عمل اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، جبکہ نئے کلاس رومز، اسکول لائبریری، کمپیوٹر اور سائنس تجربہ گاہوں، فٹسال گراؤنڈ، امتحانی ہال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے طلبہ کو فراہم کیے جانے والے تعلیمی ماحول، اساتذہ کی کارکردگی اور تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور ادارے میں جاری ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے اقدامات کو سراہا۔

اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے ڈی ای او کو تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

زاہد حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت معیاری تعلیم، بہتر تدریسی ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جا رہی ہے، جبکہ جدید سہولیات طلبہ کی تعلیمی اور ہم نصابی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

Comments (0)
Add Comment