ولی اللہ ترین کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ میں بلوچستان بھر میں پہلی پوزیشن

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پشین کے علاقے کلی ہیکلزئی سے تعلق رکھنے والے طالب علم ولی اللہ ترین ولد عین الدین نے ملاقات کی، جنہوں نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ میں بلوچستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
وزیراعلیٰ نے ولی اللہ ترین کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دی اور ان کی کامیابی کو بلوچستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان اپنی صلاحیت، محنت اور عزم کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ ایسے باصلاحیت طلبہ نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے صوبے کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ولی اللہ ترین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی کامیابیاں حاصل کریں۔
ملاقات کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سید ظفر آغا بھی موجود تھے۔

Comments (0)
Add Comment