Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

محکمہ موسمیات کی ماہ ربیع الاول کے چاند سے متعلق پیش گوئی

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان نے بتایا کہ 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، یکم ربیع الاول 15 اگست (بروز ہفتہ) اور 12 ربیع الاول 26 اگست (بروز بدھ) کو متوقع ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں 13 اگست کی شام موسم جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

 

کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام 7 بجکر 40 منٹ مقرر ہے، چاند کی عمر، فلکیاتی پیرا میٹرز کے باعث 13 اگست کو رویت ممکن نہیں۔

 

واضح رہے کہ ماہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More