Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کو ڈبل چولہا امداد میں ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ

دیامر، 17 اگست: ڈپٹی کمشنر آفس دیامر نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے متاثرین کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبل چولہا متاثرین کا حق ہے اور کاغذی کارروائی اور ریکارڈ کی درستگی کے بعد انہیں چیکس کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری ضروری اطلاع میں کہا گیا ہے کہ بعض عناصر متاثرین کو بلاوجہ تنگ اور پریشان کر رہے ہیں اور انہیں یہ باور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ڈبل چولہا ان عناصر کی وجہ سے فراہم کیا گیا ہے۔

واضح کیا گیا کہ متاثرین کو ڈبل چولہا کی مد میں ادائیگی ان کے حق کے تحت کی جا رہی ہے، جس میں واپڈا اور ضلعی انتظامیہ دیامر کی کاوشیں شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس دیامر نے متاثرین سے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص انہیں ناجائز طور پر تنگ، پریشان یا بلیک میل کرتا ہے تو وہ بلاخوف ثبوت اور شواہد کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس سے رجوع کریں۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ متاثرین کو ہراساں یا بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر آفس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے حقوق اور جائز مفادات کا تحفظ جاری رکھا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More