Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

ربیع الاول: استا محمد میں سکیورٹی اور طبی انتظامات کا جامع منصوبہ تیار

استا محمد، 17 اگست: ربیع الاول کے مقدس ایام کے دوران محافل میلاد، جلوسوں اور دیگر مذہبی اجتماعات کے لیے سکیورٹی، صفائی، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر استا محمد کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رمضان اشتیاق، ڈی ایس پی پولیس داود کھوسہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر زین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مذہبی اجتماعات کے شیڈول، جلوسوں کے روٹس، حساس مقامات اور متوقع عوامی رش کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ محافل میلاد، جلوسوں، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

اجلاس میں جلوسوں کے روٹس کی پیشگی صفائی، تجاوزات کے خاتمے، مناسب روشنی، بجلی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی اور ٹریفک مینجمنٹ پر بھی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔

ہسپتال انتظامیہ نے بڑے اجتماعات کے دوران طبی عملے، ایمبولینس اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

علما کرام نے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More