Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

ٹرمپ انتظامیہ کا ایرانی پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطوں کا انکشاف

ٹرمپ انتظامیہ کا مذاکرات کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے مذاکرات کے دوران پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطے کیے۔ اس مقصد کیلئے کُرد رہنما نے امریکا اور پاسداران انقلاب کےدرمیان رابطے میں کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کو خدشہ تھا ایرانی وفد کے پاس مکمل اختیارات نہیں ہیں۔ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ نے مئی میں کُرد رہنما سےرابطہ کیا اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر احمد وحیدی تک رسائی میں مدد مانگی۔

بارزانی نے 14 مئی کوجنرل احمد وحیدی سے بات کی ۔ احمد وحیدی نے ایرانی مذاکراتی ٹیم کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ احمد وحیدی نے کہا وہ بحران کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے اربیل میں مذاکرات کاروں کی خفیہ ملاقات کی تجویز دی تاہم ایرانی فریق نے اربیل میں مذاکرات کے لیے سیکیورٹی خدشات کا اظہارکیا جس کی وجہ سے اربیل میں امریکا ایران خفیہ ملاقات کی تجویز عملی شکل اختیار نہ کرسکی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور قطر اب بھی امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات پہنچا رہے ہیں۔ کُرد رہنما نے بھی امریکا ایران مذاکرات دوبارہ شروع کرانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More