Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

پیپلز پارٹی کے وفد کا بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار

پیپلز پارٹی کے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور نوید قمر شامل تھے۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی کے وفد نے بیرسٹر گوہر کی والدہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More