Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

گنداواہ کے سرکاری اسکولوں کے اچانک معائنے، غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

جھل مگسی، 20 اگست: اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد رمضان کرد نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول گنداواہ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حسینی محلہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بستی کمال شاہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ، استانیوں اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی جبکہ اسکولوں کے سربراہان نے مختلف جماعتوں، تعلیمی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے تدریسی عملے کو حاضری یقینی بنانے اور تعلیمی اداروں میں صفائی و ستھرائی کے مناسب انتظامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضر اساتذہ، استانیوں اور دیگر عملے کے خلاف قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ ملک و قوم کا مستقبل ہیں، اس لیے ان کی تعلیم و تربیت کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More