Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

امریکا میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد ہلاک

امریکی ریاست الاسکا میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ اینکریج سےکیپ نیونیہم جانے والا طیارہ کیپ نیونیہم ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے، چارٹرڈ طیارے میں 2 پائلٹ، 6 مسافر سوار تھے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More